الف قسط نمبر 11 – عمیرہ احمد

Alif by Umera Ahmed

الف
قسط نمبر گیارہ

میرے پیارے اللہ
السلام و علیکم
آپ کیسے ہیں؟ میں بھی ٹھیک ہوں۔ آپ کو میں یاد ہوں نا؟ میں قلبِ مومن ہوں۔ آپ کو خط لکھتا تھا۔ پھر خط لکھنا بند کردیا۔ لیکن آپ کو بھولا نہیں ہوں میں۔ بس آپ سے ناراض تھا۔ اُس کے لئے سوری۔ مجھے ناراض نہیں ہونا چاہیے تھا پر میں آپ سے ناراض ہوجاتا ہوں کبھی کبھی۔ اب توبہ کررہا ہوں۔ مجھے پتہ ہے آپ میری توبہ فوراً قبول کرلیں گے۔ یہ مجھے دادا نے بتایا ہے۔ پہلے مجھے ساری باتیں ممی بتاتی تھیں۔ اب دادا بتاتے ہیں۔
میں واپس ترکی آگیا ہوں۔ آپ کا شکریہ آپ کو خط لکھا کرتا تھا میں کہ میں نے دادا کے پاس جانا ہے۔ آپ نے میری دُعا قبول کرلی۔ لیکن اب میں یہاں بہت اُداس ہوں۔ یہاں سب کچھ ٹھیک ہے۔ دادا پیار کرتے ہیں میں سکول جاتا ہوں۔ خطّاطی سیکھ رہا ہوں۔ میرا اچھا سا کمرہ ہے۔ نئے دوست ہیں۔ بہت سارے کھلونے ہیں ۔لیکن اللہ میاں میں بہت اُداس ہوں کیونکہ یہاں ممی نہیں ہیں۔
وہ مجھے بہت یاد آتی ہیں۔ حالانکہ میں اُن سے جھگڑا کرکے آیا ہوں۔ خفا بھی ہوں۔ پھر بھی وہ مجھے بہت یاد آتی ہیں۔
میں جانتا ہوں وہ اب مجھ سے پیار نہیں کرتیں۔ اُن کی زندگی میں اب بس ڈانس ہے۔۔۔ اور وہ آدمی سلطان بھی جس سے مجھے بہت نفرت ہے۔
میں آج بھی ممی سے پیار کرتا ہوں۔ اُن کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں۔ لیکن پاکستان میں نہیں یہاں ترکی میں۔
یہاں بابا کی قبرہے۔ میں اور دادا ہر ہفتے قبر پر جاتے ہیں۔ دُعا مانگتے ہیں۔ میں وہاں بہت پیار ے پھول رکھ کر آتا ہوں۔ ممی کو سفید گلاب اچھے لگتے ہیں اور بابا کو Redگلاب میں بابا کی قبر پر سفید اور Redدونوں گلاب لے کر جاتا ہوں۔۔۔ ایک ایک۔۔۔
ممی یہاں آجائیں تو پھر میں دادا اور ممی تینوں بابا کی قبر پر جایا کریں گے۔



مجھے لگتا ہے بابا ممی کا انتظار کرتے رہتے ہیں۔ پتہ نہیں مجھے کیوں ایسا لگتا ہے۔
میرے پیارے اللہ کیا آپ ممی کو میرے پاس ہمیشہ کے لئے ترکی بھیج سکتے ہیں؟ میں اور دادا اُن کے ساتھ بہت خوشی سے رہیں گے۔آپ کو پتہ ہے میں ساری چیزیں آپ سے مانگتا ہوں کسی اور سے نہیں ۔ یہ مجھے ممی نے سکھایاتھا۔
آپ اگر میری ممی کو میرے پاس بھیج دیں تو میں آپ کو ایک بہت پیارا Birds flowersاور butterfliesوالاکارڈ بناکر بھیجوں گا اور اُس کے اوپر خطاطی میں آپ کا نام بھی لکھوں گا جو میں نے دادا سے سیکھا ہے۔۔۔ بہت پیارا سا نام لکھوں گا آپ کا۔۔۔ اچھے سے رنگوں میں۔
اور ہاں اب میں نے آپ کے نام کا الف بھی سیدھا لکھنا سیکھ لیا ہے۔
دادا کہتے ہیں میں ممی کو خط لکھ کر اپنے پا س بلاؤں لیکن مجھے پتہ ہے وہ میرے کہنے سے نہیں آئیں گی مگر آپ کے کہنے پر آجائیں گی۔ اس لئے میں آپ کو خط لکھ رہا ہوں۔
میں آپ سے ڈھیر سارا پیار کرتا ہوں۔ اور زیادہ کروں گا۔ بس آپ ممی کو یہاں بھیج دیں۔
اپنا خیال رکھیں۔
آپ کا قلبِ مومن
…٭…

Facebook Comments

You may also like this

09 May 2022

دانہ پانی - عمیرہ احمد - قسط 2

<p style="text-align: right;">بسم اللہ الرحمن الرحیم دانہ پانی قسط نمبر02 عمیرہ احمد<

UA Books
12 April 2022

Daana Paani English Episode 1

<span style="font-size: 24px;"><strong>Daana Paani </strong>by <a href="https://uabooksonline.com/author/umera-ahm

UA Books
06 April 2022

دانہ پانی - عمیرہ احمد - قسط 1

<p style="text-align: right;"><span style="font-family: 'Jameel nastaleeq';">بسم اللہ الرحمٰن

UA Books

Leave Comment