Blog

Dana-Pani-Ep-1

”یہ گامو کہاں ہے۔کوئی اسے بلائے آکر حق باہو کا کلام پڑھے۔” چوہدری کرامت کو حویلی پہنچتے ہی گامو یاد آیا تھا۔ اور ساتھ ہی کسی نے اُسے گامو کے گھر اولاد کی خوش خبری کے بارے میں بتادیا تھا۔ چوہدری کرامت دل سے خوش ہوا تھا اور ساتھ اُس کا یہ یقین بھی کہ اُس کی بہو کے قدم پڑتے ہی صرف بارش نہیں آئی بے اولادوں کی گودیں بھی ہری ہونے لگی تھیں۔
”بلاؤ گامو کو ۔ مجھے کیوں اُس نے سب سے پہلے یہ خبر نہیں دی۔” چوہدری کرامت کے کہنے پر گامو کی ڈھنڈیامچی تھی اور وہ چوہدری کرامت کے سامنے آتے ہی اپنا رتبہ اوقات سب بھولتے ہوئے روتے ہوئے اس کے گلے لگ گیا تھا۔ چوہدری کرامت اُسے تھپکتے ہوئے نم ناک ہوگیا۔
”چل گامو پڑھ حق باہو کاکلام … میرے بیٹے کی بارات آئی ہے اور تیرے گھر اولاد کی خوش خبری آئی ہے۔ چل پڑھ اسی خوشی میں۔” چوہدری کرامت نے اُسے کہاتھا اور ساتھ ہی اپنے ملازموں کو کہا کہ گامو کے گھر آنے والی اس خوش خبری پر پورے گاؤں میں مٹھائی چوہدریوں کی طرف سے ہٹے گی۔ گامو جیسے چوہدری کرامت کی اس عنایت پر اورمٹّی ہوگیا تھا۔



٭…٭…٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!