Blog

Dana-Pani-Ep-4

موتیا فجر کی اذان پر اُٹھ کر وضو کرنے باہر صحن میں آئی تھی جب اُس نے اللہ وسائی کو مشک اُٹھاتے دیکھا۔
”امّاں آج آپ کیوں اُٹھا رہی ہیں مشک؟ وہ حیران ہوئی تھی۔



”تیرے ابّا کو بڑا تیز بُخار ہے پھر بھی کہہ رہا تھا میں جاتا ہوں پانی بھرنے میں نے کہا لیٹا رہ میں دے آتی ہوں حویلی میں پنڈوالوں کی خیر ہے ۔”اللہ وسائی اُسے بتانے لگی تھی اور موتیا نے اُس کے ہاتھ سے مشک لے لی۔
” میں بھرتی ہوں مُشک اور دے آتی ہوں پانی۔ ”
”ارے تو کہاں کرے گی اتنا سخت کام تجھ سے کہاں اُٹھایا جانا ہے اتنا وزن مجھے پکڑا۔ ”اللہ وسائی نے اُس سے مشک واپس لینے کی کوشش کی پر موتیا نہیں مانی تھی۔
”اُٹھانے دے امّاں وزن۔ اتنا نازک نہ بنا مجھے۔” وہ کہہ کر گھر سے نکل گئی تھی اور بڑبڑاتی ہی رہ گئی۔
”مجال ہے ماں کی سُن لے… ارے اس لیے تھوڑا ڈاکٹرنی بنا رہے ہیں کہ تو پانی کی مشکیں ڈھوتی پھیرے۔” وہ اُس کے پیچھے گھر کے دروازے میں کھڑی آوازیں لگاتی رہی تھی پر موتیا نے مڑ کر نہیں دیکھا۔


٭…٭…٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!